سابق آسٹریلوی کرکٹر جیف لاسن نے کنگروز ٹیم کے دورہ پاکستان کو ناگزیر قراردیدیا

سڈنی سابق آسٹریلوی کرکٹر اور قومی ٹیم کیلئے کوچنگ کے فرائض سرانجام دینے والے جیف لاسن نے کنگروز ٹیم کے دورہ پاکستان کو ناگزیر قرار دیدیا اور کہا ہے کہ پاکستانی سرزمین پر عرصہ دراز سے نہ کھیلنے کا قرض کینگروز کو چکانا ہوگا۔

انھوں نے اپنے ایک اخباری کالم میں تحریر کیاکہ آسٹریلوی ٹیم نے روس کی افغانستان پر لشکر کشی کے چند ماہ بعد ہی 1980میں پاکستان کا دورہ کیا، تب کسی سے نہیں پوچھا گیا کہ وہ دورے پر جانا چاہتے ہیں یا نہیں بلکہ ان کے سامنے صرف 2آپشنز تھے ٹور پر جائیں یا پھر ہمیشہ کیلیے سرپر بیگی گرین سجانا بھول جائیں، اسی طرح پاکستان میں مارشل لا لگنے کے بعد بھی آسٹریلوی ٹیم وہاں گئی مگر اب 24برس ہوگئے اور مختلف وجوہات کی بنا پر کینگروز ٹور نہیں کررہے، میں خود لاہور میں 2برس تک رہا، میں نے قریب سے دیکھا کہ پاکستانی عوام کرکٹ سے کتنا لگاو رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

جیف لاسن نے کہا کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ نے ون ڈے میچ کی صبح ہی پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اس کی دیکھا دیکھی انگلینڈ نے بھی ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا، جس پر مائیکل ہولڈنگ نے مغرب کو مغرور ہونے کا طعنہ دیا، اس وقت جو کرکٹرز پاکستان کا دورہ کرنے سے ہچکچا رہے ہیں وہ نہیں سمجھتے کہ کرکٹ صرف باکسنگ ڈے، نیوایئر یا پھر فلڈ لائٹس میں ایڈیلیڈ میں کھیلنے کا نام نہیں ہے، اسے ملک سے باہر مختلف کنڈیشنز اور کلچرز میں کھیلنا پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا جیتے یا ہارے اس سے قطع نظر سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ کو عالمی کرکٹ برادری کا حقیقی ممبر ظاہر کرنے اور مائیکل ہولڈنگ کو غلط ثابت کرنے کی ضرورت ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.