پشاور پولیس لائنز ،مسجد میں دوران نمازخودکش دھماکا ،2افراد جاں بحق 70 سے زائد زخمی

0

پشاور   پشاور کے علاقے پولیس لائنز کی مسجد میں نماز ظہر کے دران خود کش دھماکا  جس کے نتیجے 2 افراد جاں بحق  اور 70 سے زائد افراد زخمی  ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی حکام نے کہا کہ خود کش حملہ آور نے   نماز ظہر کے دوران مسجد کی پہلی  صفوں میں خود اُڑایا،دھماکے کی شدت سے مسجد کی چھت گرگئگئی ، دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا ۔

 دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ دور دور تک سنی گئی  دھماکے  میں متعدد افراد بھی زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، پولیس اہلکاروں نے فوراعلاقے کو گھیر کر  تحقیقات شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکامسجد میں نماز کے دوران ہوا،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے،پشاور کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.