امریکہ بھی دیوالیہ ہونے کے قریب، حکومت اور اپوزیشن مشاورت کیلئے تیار

0

واشنگٹن  سپر پاور کے نام سے جانا جانیوالا ملک امریکہ دیوالیہ ہونے کے قریب،امریکہ کو مشکلات سے نکالنے کیلئے ایوان نمائندگان کے اسپیکر، صدر جوبائیڈن سے ملاقات کیلئے راضی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی تعداد کم و بیش برابر ہونے کے باعث کئی بار ووٹنگ کے نتیجے میں بمشکل تمام اسپیکر منتخب ہونے والے کیون میکارتھی نے بالآخر صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔خیال رہے کہ حکومتی اخراجات پورا کرنےکیلئے مزید قرض لینے کی منظوری ایوان نمائندگان سے لینا ہوتی ہے جہاں اکثریت اپوزیشن جماعت کی ہے جس کے اسپیکر ٹرمپ کی جماعت کے رکن کیون میکارتھی ہیں اور اپنے انتخاب کے بعد سے صدر جوبائیڈن سے ملنے سے گریز کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

اس غیر متوقع ہونے والی ملاقات کے حوالے سے نومنتخب اسپیکر نے ٹی وی ٹاک شو میں بتایا کہ وہ بدھ کو صدر جوبائیڈن سے ملاقات کریں گے جس میں ملک کے دیوالیہ ہو جانے کے خدشات اور حکومتی اخراجات میں کمی پر مذاکرات کریں گے۔اسپیکر کیون میکارتھی کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اپنے قومی قرضوں میں ڈیفالٹ نہیں کرے گا تاہم حکومتی اخراجات جو جون میں 31.4 ٹریلین ڈالر کے اخراجات کی حد تک پہنچ گئے ہیں، جوبائیڈن انتظامیہ کو اس میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرانا ہوگی۔سابق صدرٹرمپ کی جماعت سے تعلق رکھنے والے اسپیکر نے خبردار کیا کہ حکومت اپنے اخراجات کی مد میں سالانہ جمع کیے گئے ٹیکس سے زیادہ خرچ نہیں کر سکتی۔

اسی طرح قرضوں کی حد کو بھی مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔دوسری جانب صدر جوبائیڈن اور ان کی جماعت ڈیموکریٹس کے ارکان مستقبل کے اخراجات سے منسلک قرض کی حد کو بڑھانے کی منظوری چاہتے ہیں لیکن ایوان نمائندگان میں حکومتی ارکان کے مقابلے میں اپوزیشن جماعت ری پبلکنز کے 10 ارکان زیادہ ہیں۔عددی اکثریت کی بنیاد پر اپوزیشن جماعت نے سالانہ خسارے کو روکنے کے لیے نئے اخراجات پر حد لگانے کا مطالبہ کیا ہے جو کہ سالانہ 1 ٹریلین ڈالرز سے بھی زیادہ ہوتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.