ایرانی جوہری ہتھیار ، امریکہ کی تہران کو خوفناک نتائج کی دھمکی

0

واشنگٹن امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کا حصول روکنے کیلئے تمام آپشنز موجود ہیں جس کے خطرناک نتائج بھی برآمد ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,727

امریکی وزیر خارجہ نے عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدرجو بائیڈن نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کو دہرایا ہے اور اسے یقینی بنانے کیلئے امریکہ کے پاس تمام آپشنز موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدہ میں دوبارہ شمولیت کو مسترد کردیا تاہم امریکہ اب بھی ایران کا مسئلہ حل کرنےکیلئے سفارتکاری کو سب موثر طریقہ سمجھتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا فیصلہ عوام پرمنحصر ہے لیکن ایرانی حکومت اپنے لوگوں کواس بات پر قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ امریکا حکومت تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.