ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں، سردار یار محمد رند

0

کوئٹہ : صوبائی وزیر تعلیم سرداریارمحمدرند نے کہاہے کہ ملازمین کی جانب سے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ گڈگورننس کے باعث بلوچستان کے مالی حالات قدرے بہترہیں،صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری کرے،بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ سرداریارمحمدرند نے کہاکہ بلوچستان میں اقتدار میں رہنے والی ماضی کے حکومتوں کے دوران مالی حالات کمزور تھیں لیکن الحمد اللہ بلوچستان حکومت کی جانب سے گورننس سے کے حوالے سے بہترین حکمت عملی سے مالی حالات ماضی کے مقابلے میں قدرے بہتر ہیں حکومت کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے تو ملازمین کو ریلیف ملے گا،انہوں نے کہاکہ حکومت بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ کوئٹہ میں دھرنے پر بیٹھے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیاجائے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہوناچاہیے ملازمین اپنی خدمات کے ذریعے ملک و قوم کی ترقی کیلئے مثبت کرداراداکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بحیثیت زمیندار بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔بلوچستان میں لوگوں کی زندگی کا دارومدار زراعت کے شعبے سے وابستہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.