کیپ ٹاون : جنوبی افریقہ سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی کھلاڑی جم کر ٹریننگ کرنے لگے، آج تیسرے روز بھی کیمپ میں اِن ایکشن ہوں گے۔
قومی شاہین میزبان پروٹیز کے دیس پنجے گاڑنے لگے، جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کی تیاریاں تیز کر دیں، آج تیسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں اِن ایکشن ہوں گے، پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے پانچ بجے ٹریننگ کا آغاز ہو گا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے علاوہ فزیکل فٹنس کے سیشنز ہوں گے۔
گذشتہ روز قومی کھلاڑیوں نے جم کر مشقیں کیں، مورال ہائی کرنے کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے لیکچر بھی دیا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے اور چار ٹی 20 میچز کی سیریز 2 اپریل سے شروع ہو گی۔