سینیٹ میں اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی سینیٹر آمنے سامنے آگئے

اسلام آباد سینیٹ کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر آمنے سامنے آگئے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کو ابتر معاشی حالات کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ انہوں نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔وزیر خزانہ کے جواب میں پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ معیشت پر سیاست کرنا بند کریں، معاشی روڈ میپ بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پی ڈی ایم حکومت کے معاشی حالات کا موازنہ کریں، معیشت نہیں سنبھالی جا رہی تو عہدہ چھوڑ دیں۔فیصل جاوید کو جواب دیتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موازنہ ہوگا تو عمران خان کے حکومت سنبھالنے اور چھوڑنے کے وقت کا ہوگا۔وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایک جملے میں بتا چکے ہیں کہ پاکستان دنیا کی 24 ویں سے 47 ویں معیشت بن گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.