فارم 45 اور 47 کا ماتم کرنیوالے 2018 کے جھرلو انتخابات کو جائز قرار دیتے ہیں: سعد رفیق

0

ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے فارم 45 اور 47 کا ماتم کرنے والے 2018 کے جھرلو آر ٹی ایس انتخابات کو جائز قرار دیتے ہیں۔

ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا فارم 45 اور فارم 47 کا شور مچانے والے عمران باجوہ عہدِ جبر کی حمایت کرتے اور 9 مئی کے مقدمات کی مخالفت کرتے ہیں اور نوازشریف اور ان کے ساتھیوں کیخلاف جھوٹے مقدمات کو جائز کہتے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے دور جہالت سے شروع کیے بغیر کہانی مکمل نہیں ہو سکتی۔

سعد رفیق نے مزید کہا کہ سازشی کھیل شروع کرنے والے جرنیل، جج اور  پی ٹی آئی سیاستکار اپنے ہی بنے جال میں پھنسے تو ضمیر جاگنے لگے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.