نیشنل بینک کی اے ٹی ایم میشن ڈیڑھ ماہ سے خراب ملازمین پینشنرز اور دیگر کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا
نیشنل بینک کی خراب اے ٹی ایم میشن کی درستگی کو یقینی بناکر سرکاری ملازمین سمیت عام کھاتہ دار لوگوں کے مشکلات کو دور کیا جائے ۔
خاران (نصیب ریکی ڈسٹرکٹ رپورٹر )نیشنل بینک کی اے ٹی ایم میشن ڈیڑھ ماہ سے خراب ملازمین پینشنرز اور دیگر کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا، تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک خاران جو رخشان ڈویژن کے ہیڈکوارٹر خاران کا مین برانچ ہے گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے اے ٹی ایم مشین خراب ہے جس سے ملازمین اور پینشنرز کو اپنی تنخواہوں آور باقی کھاتہ داروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے شدید گرمی اور رمضان المبارک کے روزے میں بڑی تعداد میں ملازمین بزرگ پینشنرز اور باقی کھاتہ دار گھنٹوں بینک کے سامنے جمع بینک میں اپنے باری کے انتظار میں کھڑے رہتے ہیں اسی طرح پیھچلے مہینے میں سرکاری ملازمین اور پینشنرز کو اپنی تنخواہوں کے سلسلے میں کافی مشکلات کا سامنا رہا جبکہ دیگر کھاتہ داروں سمیت تاجر برادری کا بھی نیشنل بینک سے لین دین حساب ہوتی ہے جبکہ بینک عملہ کی تعداد محدود ہونے کے وجہ سے چیک سسٹم سے رش زیادہ ہوتی ہے گھنٹوں لوگ بینک کے سامنے ساتھ کھڑے ہوتے ہیں کررونا وائرس کے خطرے پیش نظر بینک سمیت کسی بھی جگہ رش نقصان دہ ہے خاران نیشنل بینک کے ذرائع کے مطابق بینک کے اعلی حکام کو اے ٹی ایم میشن کی خرابی سے باخبر کیا ہے مگر لاک ڈاون سے پیش رفت نہیں ہوسکا، خاران کے عوامی حلقوں نے اعلی حکومتی حکام اور بینک کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ کررونا وائرس کے احتیاطی تدابیر کے پیش نظر نیشنل بینک میں رش کو ختم کے لئے ہنگامی بنیادوں پر نیشنل بینک کی خراب اے ٹی ایم میشن کی درستگی کو یقینی بناکر سرکاری ملازمین سمیت عام کھاتہ دار لوگوں کے مشکلات کو دور کیا جائے ۔