بسیمہ ٹریفک حادثہ: حکومت تحقیقات کررہی ہے: ترجمان حکومت بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور زیر علاج زخمیوں کی عیادت کرتے ہوئے ان کی صحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ،

ان کے ہمراہ سیکرٹری صحت بلوچستان صالح بلوچ، ڈائریکٹر ہیلتھ فہیم خان آفریدی بھی موجود تھے اس موقع پر سی ایم ایچ انتظامیہ نے ترجمان صوبائی حکومت اور محکمہ صحت کے افسران کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سات شدید زخمی آئی سی یو جبکہ دو زخمی افراد جنرل وارڈ میں زیر علاج ہیں ترجمان بلوچستان حکومت اور محکمہ صحت کے افسران کا علاج معالجہ پر اظہار اطمینان کا اظہار کیا ،

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,891

ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعہ پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے

پاک فوج اور سول انتظامیہ نے تمام زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا ترجمان صوبائی حکومت کا کہنا تھا کہ حادثے کی تحقیقات کی جاررہی ہیں کسی بھی غفلت کی صورت میں متعلقہ ٹرانسپورٹ کمپنی کے خلاف کارروائی ہوگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.