کوئٹہ: مضر صحت گوشت کی ترسیل کے میں ملوث گروہ کے گرد گھیرا تنگ

کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات ، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن سعد بن اسعد کی ہدایات کی روشنی میں کوئٹہ شہر اور اسکے مضافات میں لوگوں کو مضر صحت گوشت کی ترسیل میں مبینہ گروہ کے گرد گھیرا تنگ کی کوششوں میں اسٹنٹ کمشنر کچلاک خالد شمس کی سربراہی میں ٹیم نے تقریباً تین ہزار کلو گرام مضر صحت گوشت قبضہ میں لے کر اسکی تشخیص کے لیے نمونے کے حاصل کرکے متعلقہ لیبارٹری کو بھجوا دیا اس موقع پر انکے ہمراہ بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مجسٹریٹ نے بھی حصہ لیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کچلاک خالد شمس نے کہا کہ کوئٹہ شہر میں مضر صحت گوشت اور دیگر مضر صحت خوردونوش کی اشیاء کی سپلائی کی شکایتیں موصول ہوئی ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ اس گھناونے کاروبار اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,919

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی صحت اور تندرستی کو قائم رکھنے اور ان جیسے مذموم مقاصد کے حامل مافیاز کی سرکوبی کے لیے تمام وسائل کو بروکار لایا جائے گا ۔

انہوں نے اس مد میں عوام الناس سے درخواست کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کی رہنمائی کرتے ہوئے ایسے عناصر کے بارے میں آگاہ کریں جبکہ ضلعی انتظامیہ اپنے طور کسی بھی اس جیسے عمل کی سرکوبی میں متحرک کردار ادا کرتی رہے گی.

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.