بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں

ممبئی : بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,938

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ کی اداکارہ سوارا بھاسکر کو گمنام خط میں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئی ہیں، دھمکی آمیز خط ان کی ممبئی کی رہائش پر موصول ہوا، خط ملنے کے بعد سوارا بھاسکر نے پولیس میں نامعلوم شخص کے خلاف رپورٹ درج کرا دی۔

دھمکی آمیز خط میں جان سے مارنے کی دھمکیوں اور گالیوں کے ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ سابق بھارتی سیاستدان ویر ساورکر کی بے عزتی برداشت نہیں کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.