بجلی کے اضافی بلوں کیخلاف کوئٹہ میں سول سوسائٹی کا احتجاج، بل نذر آتش کردیے

کوئٹہ   سول سوسائٹی کے زیر اہتمام طالب حسین ہزارہ کی قیادت میں بجلی کے بلوں اور مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ حکومت عوام کو مہنگائی اور یوٹیلٹی بلوں سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے کو کم کرنے اور اس کی روک تھام کی بجائے بجلی کی قیمتوں میں بے

تحاشا اضافہ کرکے فی یونٹ 50 روپے سے تجاوز کر گیا ہے پیٹرو لیم مصنوعات اور یوٹیلٹی بلوں کی قیمتوں میپں اضافے نے عام لوگوں سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور ملک بھر میں تاجر برادری اور عوام سراپا احتجاج ہیں کوئی پرسان حال نہیں نہ ہی حکومت میں اور متعلقہ حکام نے اس کے خاتمے کے لئے کوئی اقدام اٹھایا ہے بلکہ ایک بار پھر بجلی ، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی نوید سنائی جارہی ہے دوسری جانب عوام سراپا احتجاج ہیں

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,896

آج کوئٹہ میں سول سائٹی کے لوگ بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری ، پیٹرولیم مصنوعات، یوٹیلٹی بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اگر یہی روش برقرار رہی تو تاجر برادری سمیت سول سوسائٹی اور معاشرے کے تمام طبقات مہنگائی کے خلاف روڈوں پر احتجاج کریں گے جس سے حالات کی تمام تر ذمہ داری حکمرانوں اور متعلقہ حکام پر عائد ہوگی مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.