ڈینگی وائرس : ڈینگی ریسپانس ٹیم نےاپنی رپورٹ مرتب کرلی

ویب ڈیسک

 وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کی ہدایات پر ڈینگی رسپونس ٹیم نے  ضلع لسبیلہ کے تحصیلوں کا دورہ کیا ڈینگی رسپونس ٹیم نے  دورہ کے بعد سیکرٹری صحت حکومت بلوچستان کو رپورٹ ارسال کردی

ٹیم کی رپورٹ کے مطابق ضلع لسبیلہ میں دو بچوں کی ہلاکتیں ڈینگی وائرس سے نہیں ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ڈینگی سے بچوں کی ہلاکت کی خبروں میں کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

 رپورٹ کے مطابق 3سالہ نائلہ اور 5سالہ شمائلہ ملیریا سمیت 3دیگر معذی امراض میں مبتلا تھے ۔دونوں بچوں کو قریبی محکمہ صحت کے مرکز میں لانے کے بجائے گھر میں علاج و معالجے پر زور دیا گیا  گھر میں بہتر انداز میں علاج معالجہ نہ ہونے کے سبب بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں

ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  محکمہ صحت کی ٹیم نے وندر کے تمام گھروں کا معائنہ کیا لیکن ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔محکمہ صحت کی ٹیمیں وندر، حب، اوتھل اور بیلہ کے تمام علاقوں میں موجود ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں