وزیراعظم، برطانیہ سے نواز شریف کی جلد از جلد وطن واپسی کے خواہاں

0

وزیراعظم عمران خان نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو برطانیہ سے وطن واپس لانے کی ذمہ داری متعلقہ حکام کو سونپ دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کابینہ کے ایک رکن نے بتایا کہ اس بات کا فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا گیا جس میں وزیراعظم نے متعقلہ اتھارٹینز کو ہدایات جاری کیں کہ اس معاملے کی بھرپور پیروی کی جائے ایک روز بعد ہی اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکومت سے یہ پوچھنے کا امکان ہے کہ نواز شریف کو واپس لانے کے کیا اقدامات کیے گئے۔

کابینہ رکن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے برطانوی حکومت کو مسلم لیگ(ن) کے قائد کی واپسی کی درخواست بھیجی جاچکی ہے لیکن اب وہ ایک نئی درخواست بھیجے گی۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,652

انہوں نے کہا کہ معمول کی درخواست کے علاوہ ان کی واپسی کے لیے ایک باضابطہ درخواست بھی ارسال کی گئی ہے، حالانکہ ہماری برطانیہ کے ساتھ حوالگی کا کوئی معاہدہ نہیں ہے لیکن مطلوبہ افراد کو کچھ خصوصی انتظامات کے تحت واپس لایا جاسکتا ہے اور ہم نے خود بھی کچھ افراد برطانیہ کے حوالے کیے ہیں

یاد رہے کہ 15 ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.