مسجدوں، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ،چیئرمین سینیٹ

0

اسلام آباد  چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مستونگ اورہنگو میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدوں ، عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا انتہائی ظالمانہ فعل ہے ، ڈی ایس پی سمیت قیمتی جانی نقصان پر دلی افسوس ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,770

انہوںنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کا تعلق کسی مذہب سے نہیں ہوتا نہ ہی کوئی مذہب اپنے پیرو کاروں کو دہشت گردی کی اجازت دیتا ہے ۔ دہشت گردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں ،قوم سکیورٹی فورسز کی ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں ۔

چیئرمین سینیٹ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی ، سینیٹ میں قائد ایوان محمد اسحاق ڈار اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات انہوں نے دھماکوں کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے متعدد افراد کی مغفرت اور بلندی درجات اور اہلخانہ کے صبر جمیل کی دعا کی ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.