چیئرمین نیب ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں، ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے،احسن اقبال

اسلام آ باد  احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے ریفرنس پر سماعت کی۔ سابق وزیر داخلہ احسن اقبال ،نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ احسن اقبال روسٹرم پرآ گئے اورعدالت سے کہا کہ میں عدالت سے کچھ گذارش کرنا چاہتا ہوں، اگر اجازت دیں۔ جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ گزارش اپنے کونسل کے ذریعے کریں۔ احسن اقبال نے کہا کہ ہم نے 265 سی کی درخواست دے رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

احتساب عدالت پہلے اس پر فیصلہ کرے۔ نیب صرف کردار کشی کیلئے استعمال ہو رہا ہے۔ چیئرمین نیب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ وہ ملک سے بھاگنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے جھوٹے مقدمے بنا کر ملک کا کروڑوں رو پے ضائع کیے۔ جج اصغرعلی نے کہا آپ عدالت میں ایسی باتیں نہ کریں۔ احسن اقبال کے وکیل کی عدم حاضری پرعدالت نے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.