ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا،رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

مستونگ ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 84 ہوگئی۔ وزارت صحت کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں 14 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی کا تعلق مستونگ کی یوسی کاریزٹو سے ہے۔ ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ٹیسٹ کے لیے متاثرہ بچی کے سیمپل 6 دسمبر کو بھجوائے گئے تھے، بچی کے والدین پولیو ویکسین پلانے سے انکاری تھے۔ سرکاری ریکارڈ کے مطابق سندھ اور خیبرپختونخوا میں 22، 22 کیسز سامنے آئے جبکہ پنجاب میں 14 بچوں کو پولیو نے متاثر کیا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.

%d bloggers like this: