اربوں خرچ ، کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ، میٹروپولیٹن خیراتی ادارہ

0

ویب ڈیسک

کارکردگی نہ دکھانے والے آفیسران اور عملے کی میٹروپولٹین کارپوریشن میں کوئی گنجائش نہیں ،ماضی میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کیلئے تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے

10سالوں سے میٹروپولٹین کی گاڑیاں غیرمتعلقہ افراد کے زیر استعمال ہیں اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود کوئٹہ شہر کھنڈرات میں تبدیل ہوچکاہے ،تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا،کوئٹہ کے مکین 1 ماہ کے اندر مثبت تبدیلی محسوس کرینگے۔

ایڈمنسٹریٹرمیٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ غلام فاروق لانگو کی پریس کانفرنس

ماضی میں جو کچھ ہوا اس سے ہمیں کوئی سرورکار نہیں اب روڈوں اور گلیوں میں نکل کر سرکاری ملکیت کو ذاتی سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی کرینگے ،

کوئٹہ شہر کی صفائی کو برقرار رکھنے کیلئے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو فعال کیا جارہا ہے شہر کے برساتی نالے نالیوں میں تبدیل ہوچکی ہیں فیل سیوریج نظام کی بہتری کیلئے کنسلٹنٹ کو ہائیر کردیاہے جس کی تجاویز سے حکام کو آگاہ کرینگے ،

دکاندار اپنی دکانوں کے سامنے کچرہ دان رکھ کر اس میں پلاسٹک اور کچرے پھینکیں جسے میٹروپولٹین کا عملہ ٹھکانے لگائے گا،انجمن تاجران کے اس عمل سے 20فیصد صفائی کی نظام میں بہتری آسکتی ہے ،انہوں نے کہاکہ ہر 15دن بعد سینی ٹیشن کا عملہ انجمن تاجران کے نمائندوں سے ملاقات کریگا

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,657

میں نے 2دن قبل چارج سنبھالاہے میرا شوق ہے جس شہر میں پیدا ہوا اور جہاں دفن ہوناہے دوران تعیناتی اسلام آباد،ابوظہبی،دبئی ،کراچی میں حاصل کئے گئے اپنے تجربات سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے کوئٹہ شہر کی گھمبیر صورتحال میں بہتری لاسکوں

گزشتہ 4 سالوں یا اس سے پہلے کوئٹہ شہر کی تعمیر وترقی پر خرچ ہونے والے اربوں روپے کہاں گئے ،کرپشن سے متعلق انکوائری میں تحقیقاتی اداروں سے ہرممکن تعاون کرینگے ماضی میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کوخیراتی ادارہ سمجھ کر فنڈز سے اپنے لوگوں کو نوازا گیا ہے ،میٹروپولٹین کی پراپرٹی پر قبضہ کرکے لوگوں نے اپنے مہمان خانے تعمیر کئے

10سالوں سے ادارے کی سرکاری گاڑیوں پر لوگوں کا قبضہ ہے اس بارے متعلقہ حکام اور انتظامیہ کو آگاہ کردیاہے ،

میٹروپولٹین کارپوریشن میں ایمرجنسی سینٹر اور شکایتی سیل قائم کردیاگیاہے ،ہر ہفتے جمعہ کے روز آفیسران ٹی وی پر براہ راست عوام کو جواب دہ ہونگے،میٹروپولٹین کارپوریشن میں تعینات 14سوڈیلی ویجز ملازمین میں سے آدھے سے زائد اپنی جائے تعیناتیوں سے غیر حاضر گھروں میں ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں ،2دنوں میں 150غیر حاضر ملازمین کی نشاندہی کردی گئی ہے جن کے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائیگی

بلڈنگ کوڈ کنٹرول اتھارٹی کو فعال کردیاگیاہے ،غیر قانونی پارکنگ اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گا اس سلسلے میں شروعات میٹروپولٹین کے دفتر کے سامنے سے کردی گئی ہے ،

بلڈنگ کوڈ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائے گی ۔

اس موقع پر مرکزی انجمن تاجران (رجسٹرڈ) کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،اللہ داد ترین ،یاسین مینگل ،انجمن تاجران کے عبدالرحیم آغاودیگر بھی موجود تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.