لاہور فلم و ٹی وی کی معروف اداکارہ و ماڈل لیلیٰ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا کو چھوڑا نہیں بلکہ کچھ عرصہ کے لئے بریک لیا ہے۔
ایک انٹرویو میں لیلیٰ نے کہا کہ شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ ہے بلکہ کچھ عرصے کے لئے بریک لیا ہے جلد ہی اپنے چاہنے والوں کو نئے پراجیکٹ میں نظر آئوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ مجھے شوبز انڈسٹری نے بہت عزت دی اور میں کسی بھی صورت خود کو شوبز انڈسٹری سے دور نہیں کر سکتی۔
لیلیٰ نے کہا کہ غیر معیاری فلموں میں کام کرنے سے گھر بیٹھے رہنا بہتر ہے۔ لیلیٰ نے کہا کہ میں نے جتنا عرصہ کام کیا ہمیشہ معیار کو ترجیح دی ہے اور آج بھی میرے مداح مجھے یاد کرتے ہیں۔