سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کی

0

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی میں فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا انیسواں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے کی۔ اجلاس میں ٹریثئررسردار بہادرخان وومن یونیورسٹی منظور حسین، ممبر ہائیر ایجوکیشن کمیشن، ٹریثئرر یونیورسٹی آف بلوچستان سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی۔
اجلاس میں سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کے مالی سال2021 کے اخراجات اور دیگر مالی معاملات کا بغور جائزہ لیا گیا۔جبکہ رواں سال میں جاری اور مستقبل میں منصوبہ جات کے متعلق جامع گزارشات مرتب کرکے وائس چانسلر کو پیش کی گئ جنہیں مزید جائزہ کے بعد جامع کی سینڈیکیٹ کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
اجلاس میں یونیورسٹی کے بجٹ اور اگلے مالی سال سے متعلق سفارشات مرتب کی گئ۔ اجلاس میں جامعہ کی حج پالیسی، ہیلتھ پالیسی اور انٹرن شپ پالیسی پر بھی سفارشات مرتب کی گئ۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجدہ نورین نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کا اجلاس میں شرکت پر شکریہ ادا کیا ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 2,968
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.