پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کو انتخابات کے دوران پرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی

لاہور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران پرامن رہنے اور سیاسی درجہ حرارت کم کرنیکی تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے لیکن جمہوریت کی بقا کے لیے عدالت کو یقین دہانی کرا رہے ہیں۔

تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ پرامن رہیں گے اگر تمام جماعتیں الیکشن مہم اور پولنگ ڈے پر پرامن رہیں، پی ٹی آئی پرامن رہے گی اگر انتخابات میں کوئی کرپٹ پریکٹس نا ہو، تحریک انصاف پرامن رہیگی اگر ہر قسم کے ہتھیاروں اور ایریل فائرنگ پر پابندی ہو۔پنجاب، کے پی انتخابات التواکیس

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

 سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی تحریری یقین دہانی میں کہا گیا ہے کہ صرف ان جگہوں پر جلسے اور ریلیاں نکالے گے جہاں سکیورٹی کی یقین دہانی ہو گی۔یاد رہے کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے التوا کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر پی ٹی آئی اور حکومت پرامن الیکشن چاہتی ہیں تو تحریری یقین دہانی کرائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.