وزیراعلیٰ پنجاب نے پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے شہریوں سے تعاون مانگ لیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے سے پتنگ بازی کے خاتمے کے لیے شہریوں سے تعاون مانگ لیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پتنگ بازی کا خونی کھیل ختم کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں۔

واضح رہے لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگ کی ڈور پھرنے سےگزشتہ روز بھی 2 افراد زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,933

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں واپڈا کا ملازم رضوان اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کی گردن پر پھرگئی جس سے وہ زخمی ہوگیا۔

دوسری جانب ماڈل ٹاؤن کے علاقے میں نوجوان عدنان موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پتنگ کی ڈور اس کے گلے پر پھرگئی۔

دونوں افراد کو ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.