اقلیتوں کی فلاح کے لیے کام کریں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ایسٹر کے موقع پر پیغام

0

اسٹاف رپورٹر

وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ ایسٹر کا تہوار معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ کا اظہار ہے اور پاکستان کی مختلف ثقافتوں اور عقائد کا خوبصورت گلدستہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,717

وزیر اعلٰی نے پاکستان کی مسیحی برادری کے کردار کو ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی میں اہم تصور دیا اور آئین پاکستان کی تمام مذہبی اقلیتوں کے حقوق کا مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں کو مذہبی آزادی اور تحفظ کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔

وزیر اعلٰی نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اپنی تمام اقلیتوں کی سماجی ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.