بچوں کی پیدائش کا اندراج قومی فریضہ ہے: سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

0

اسٹاف رپورٹر

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

بچے کی پیدائش ایک خوبصورت لمحہ ہوتا ہے جو والدین کی زندگی میں نئے باب کا آغاز کرتا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر، یہ ضروری ہے کہ ہم بچے کی پیدائش کے اندراج کی اہمیت کو نہ بھولیں۔

بچے کی پیدائش کا اندراج نہ صرف اس کے وجود کو ریاستی اور قومی سطح پر تسلیم کرتا ہے، بلکہ یہ اس کے حقوق کی حفاظت بھی کرتا ہے

پیدائش کا اندراج آپ کے بچے کے لئے تعلیم، صحت کی سہولیات، وراثت اور قانونی شناخت تک رسائی کو ممکن بناتا ہے۔

یہ ایک ضروری قدم ہے جو بچے کے مستقبل کو سنوارتا ہے اور اسے ایک محفوظ اور مثبت آغاز فراہم کرتا ہے

اس لئے، تمام والدین سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ بچے کی پیدائش کے فوراً بعد، پیدائش کے اندراج کو یقینی بنائیں۔

اس کے لئے آپ اپنے مقامی یونین کونسل میں پیدائش کے اندراج کے دفتر سے رابطہ کریں یا آپکے نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہدایات پر عمل کریں۔ اس حوالے سے رجسٹریشن فیس کے بارے میں بتاتا چلوں کہ

پیدائش سے 60 دن تک سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے کی فیس مبلغ 100روپے ہے جو متعلقہ یونین کونسل / میونسپل کمیٹی / میونسپل کارپوریشن / میٹروپولیٹن کارپوریشن کے سیکرٹری یا مجاز افیسر کو جمع کروائی جائے گی۔ جبکہ 300 روپے لیٹ رجسٹریشن فیس 61 دن سے 10 سال تک کے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے رکھی گئی ہے، اسی طرح 10 سال کے بعد 20 سال تک 500 روپے اور پیدائش کے 20 سال بعد سے بلائی عمر کے اندراج کے لئے 1000 روپے فیس مقرر کی گئی ہے

آج ہی اپنی ذمداری پوری کیجئے اور خاندان کے تمام بچوں کی پیدائش کا اندراج مکمل کرائیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.