کچھی کینال سے متعلق وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت، بلوچستان کا موقف پیش کیا
کچھی کینال کا پہلا فیز 22 سال میں مکمل ہوا ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
سیرابی کا عمل شروع ہونے سے سینکڑوں خاندان کمانڈ ایریا میں آباد ہوئے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
تکمیل کے تین سال بعد ہی 2022 میں سیلاب سے کینال میں شگاف پڑ گئے ، وزیر اعلٰی بلوچستان
پانی کی ترسیل معطل ہونے سے زیر کاشت رقبہ ایک بار پھر غیر آباد ہوگیا ، وزیر اعلٰی بلوچستان
2022 میں ہی کچھی کینال سے متصل متاثر ہونے والی ڈی جی کینال بحال کردی گئی، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
ساتھ ساتھ موجود ایک کینال فعال جبکہ دوسری خشک پڑی ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
کچھی کینال پر منحصر زراعت سے وابستہ کئی خاندان معاشی بدحالی سے دوچار ہیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
واٹر کورس سلٹ ہوررہے ہیں لوگوں کی بڑی تعداد نقل مکانی پر مجبور ہے ، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کچھی کینال سے مقامی لوگوں کو خوشحالی کی بڑی امیدیں وابستہ تھیں ، پانی کی بندش کے باعث لوگ مایوسی کا شکار ہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان
کچھی کینال میں فوری طور پر پانی کی بحالی ناگزیر ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
واپڈا کے مرتب کردہ پروپوزل کی تجویز 2 کے تحت کچھی کینال میں پہلے پانی بحال کیا جائے بعد میں وسیع المدتی منصوبے پر کام شروع کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان
پنجاب سے جتنے بھی سیلابی ریلے آتے ہیں کچھی کینال کے بالائی ایریا سے گزر جاتے ہیں، وزیر اعلٰی بلوچستان
ماہرین کی معاونت سے کچھی کینال کے ڈیزائن میں بہتری لاکر سیلاب سے بچاؤ ممکن ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کچھی کینال کے فیز 2 اور فیز 3 پر بلا تاخیر کام شروع کیا جائے، وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کچھی کینال فیز 1 کی تکمیل میں ایک نسل گزر چکی، وزیر اعلٰی بلوچستان
فیز 2 اور فیز 3 کی تکمیل میں دوسری نسل نہ گنوائی جائے ، میر سرفراز بگٹی
بلوچستان ترقی کی راہ میں پہلے ہی پیچھے رہ گیا ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
چھوٹے بھائی کی حیثیت سے بلوچستان پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
احساس محرومی کا ازالہ کرنے کے لئے بلوچستان پر خصوصی توجہ دیکر وفاق کو مثبت پیغام دینا ہوگا ، وزیر اعلٰی بلوچستان
وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مصدق ملک کا وزیر اعلٰی بلوچستان کی تجویز سے اتفاق،
کچھی کینال فیز 1 میں پانی کی بحالی کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں، وفاقی وزیر آبی وسائل مصدق ملک کی حکام کو ہدایت
واپڈا کے مرتب کردہ پروپوزل کی تجویز 2 کے مطابق پہلے پانی بحال کیا جائے پھر سیلانی بچاؤ کے منصوبے پر کام کیا جائے، وفاقی وزیر مصدق ملک کی ہدایت