بلوچستان24 نیوز ویب ڈیسک
پتنگ بازی کے شوق کو ایک خطرناک حادثے میں تبدیل ہونے میں وقت نہیں لگتا اور یہ شوق متعدد
لوگوں کی جانیں بھی لے چکا ہے۔
لیکن اس کے باوجود بھی لوگ پتنگ اڑانے سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
تائیوان کے شہر سنچو میں ایک پتنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جہاں ہوا کے ایک تیز جھونکے کے
باعث 3 سالہ بچی پتنگ کی دم میں الجھنے کے بعد ہوا اُڑتی دکھائی دی۔
مقامی میڈیا کے مطابق بچی، جس کا صرف خاندانی نام لِن بتایا گیا ہے، خوفزدہ تھی اور اس کے چہرے
اور گردن پر معمولی خراشیں آئی ۔
بچی کو ہسپتال لے جایا گیا مگر جلد ہی گھر بھیج دیا گیا۔
اس واقعے کے بعد پتنگ بازی کے اس میلے کا چوتھا ایڈیشن منسوخ کر دیا گیا اور ہشنچو شہر کے
میئر نے سوشل میڈیا پر معافی مانگی۔
انہوں نے فیس بک پر لکھا، ’ہم اس کی وجوہات کا جائزہ لیں گے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں، اور
ہم احتساب کریں گے۔‘
اخبار ’تائیوان نیوز‘ کے مطابق، بچی جس پتنگ میں لپٹ گئی تھی (انتظامیہ کا ارادہ تھا کہ) اس کے
ذریعے ٹافیاں لے جا کر آسمان سے نیچے پھینکی جائیں، جنہیں بچے پکڑیں۔
منتظمین نے کہا ہے کہ جب پتنگیں اڑتی ہیں تو بچوں کو عام طور فاصلے پر رکھا جاتا ہے، لیکن ہوا کا
ایک جھونکا اچانک آ گیا تھا۔