ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کا دورہ کیا

0

زیارت31 اگست: ڈپٹی کمشنر زیارت لیاقت علی کاکڑ نے گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کا دورہ کیا۔دورے کے دوران انہوں نے کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری، امتحانی ہال کا دورہ کیا کلاس رومز کے دورے کے موقع پر طلباء سے سوالات کئے،

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

گورنمنٹ ڈگری کالج زیارت کے پرنسپل پروفیسر نقیب اللہ کاکڑ نے کالج کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی کاکڑ نے کہا کہ تعلیم ترقی کا زینہ ہے تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کر رہے ہیں معیاری تعلیم کو فروغ دینا ہم سب کی زمہ داری ہے نوجوان نسل معیاری تعلیم پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،

 

نوجوان نسل مستقبل کے معمار ہیں انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام اپنے فرائض منصبی ایمانداری اور لگن سے ادا کریں اور نوجوان نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کریں انہوں نے کہا کہ  تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کیے جائیں گے معیاری تعلیم کو فروغ دے کر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.