ڈی سی چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس نے ضلع چمن کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے حوالیسے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا

0

چمن 31اگست:ڈی سی چمن کیپٹن (ر) راجہ اطہر عباس نے ضلع چمن کے عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات کے حل کے حوالیسے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا، پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایات پر چیف سیکرٹری بلوچستان نے چمن کے عوام کو درپیش تمام مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے ایک ٹاسک فورس کمیٹی تشکیل دی ہے

 

جس کی سربراہی ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ شہاب علی شاہ  کر رہے ہیں اس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ نے ڈی سی چمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس کو چمن کیلئے اس ٹاسک فورس کمیٹی کا سیکرٹری بنایا گیا ہے۔ ڈی سی چمن ٹاسک فورس کمیٹی چمن کے انتظامی مسائل کو روزانہ کی بنیاد پہ ڈسکس کرے گی اور اس کی پروگریس رپورٹ سیکرٹری داخلہ کو پیش کرے گی۔ سیکرٹری ٹاسک فورس کمیٹی برائے چمن/ ڈی سی چمن کی ذمہ واری یہ ہے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر تمام اپڈیٹس فورم کے ساتھ شیئر کریں گے۔ جس میں وفاقی اور صوبائی تمام محکموں کے آفیسران خود یا ان لائن شریک ہوں گے جو تمام مسئلے مسائل کو نوٹ کر کے اپنے متعلقہ افسران کو فارورڈ کریں گے انہوں نے کہا کہ اس ٹاسک فورس کمیٹی کا پہلا اجلاس 22 اگست کو ہوا تھا جس کو آج ایک ہفتہ پورا ہونے کے بعد اج دوسرا اجلاس منعقد کیا جا رہا ہے انہوں نے گزشتہ ایک ہفتے کی مختصر پروگریس رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرلز کالج چمن میں اساتذہ کی خالی آسامیوں پر اساتذہ تعینات کرکے، دیگر ضروری سہولیات اور سامان پہنچا کر کالج کو مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے چمن کے مختلف علاقوں میں جن بی ایچ یوز میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف کی کمی تھی ان خالی اسامیوں کا اشتہار دے دیا گیا ہے

 

انہوں نے کہا کہ پراسیس مکمل ہوتے ہی سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی محکمہ تعلیم میں جو خالی آسامیاں ہیں ان پر  اساتذہ و دیگر ضروری سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی اور تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ چمن کے جتنے بھی بے روزگار پڑھے لکھے فارغ التحصیل ڈگری یافتہ نوجوان ہیں، وہ اپنا ڈیٹا، سی وی، سرٹیفکیٹ وغیرہ ڈی سی آفس میں جمع کروائیں، چمن ٹاسک فورس کمیٹی ان کی سبجیکٹ سپیشلٹی کے حساب سے اپنے پاس ایک ڈیٹا مینٹین کرے گی اور جب بھی چمن میں  پرائیوٹ، این جی اوز اور گورنمنٹ اداروں میں خالی آسامیوں ہوں گی اس ڈیٹا بینک میں شامل نوجوانوں کو ہم  پریفرنس دیں گے انہوں نے کہا کہ جب ہمیں پتہ ہو کہ فلاں درخواست گزار چمن کا رہائشی ہیں اور یہ کل نوکری کے حصول کے بعد کسی اور جگہ نہیں جائے گا۔ اسی سلسلے میں ایک فیصلہ انشاء اللہ تعالی جلد یہ بھی ہو جائے گا کہ جو بھی بندہ چمن کی مقامی سیٹ کے اوپر انرول ہوا ہے نوکری میں وہ انشائاللہ تعالی اپنی نوکری کے پہلے سال چمن میں ہر صورت ڈیوٹی دے گا جتنے بھی کالجز یا سکولز کی اٹیچمنٹس اور ٹرانسفر پوسٹنگ ہوئی ہیں ان کو ان ڈو کرنے کے لیے اعلان جلدی ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ اور نادرا کے حوالے سے جو مسائل ہیں اس میں پاسپورٹ عملے کی استعداد کار کو بڑھانے کے ساتھ کاؤنٹر کا بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں مزید سٹاف کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے

 

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

چمن نادرا کا ایک سب افس شہر  میں ایک مناسب مقام پر کام کا جلد آغاز کر دے گا، اگر کوئی ٹیکنیکل مسئلہ درپیش نہیں آیا تو ہمارا نادرا سب افس سوموار سے اپنے کام کا باقاعدہ اغاز کرے گا انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ آف بلوچستان نے چمن کے عوام کے لیے فری پاسپورٹ بنانے کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ کاروباری حضرات کے لیے طریقہ کار یہ ہے کہ جو باڈرنگ ایجنسیز ہیں ان کے ذریعے ہمارے پاس لسٹیں آتیں ہیں ڈی سی آفس میں ہم پاسپورٹ درخواست گزار اور انکے کاغذات وغیرہ کی ویریفکیشن کے بعد لسٹ بنا کر  پاسپورٹ آفس کو فارورڈ کرتے ہیں اس سلسلے میں پاسپورٹ کی فیس حکومت بلوچستان ادا کرے گی اور چمن کے عوام کو مفت پاسپورٹ دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ امیگریشن اور جو سکیورٹی چیک ہے بارڈر کے اوپر اس سے ریلیٹڈ لوگوں کے جتنے مسئلے مسائل ہیں وہ روزانہ کی بنیاد پر ڈسکس کرنے کے بعد انکا حل جلد نکالا جائے گا اور تمام مسائل کو بہت کم وقت میں حل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا بنیادی مقصد  لوگوں کی روز مرہ زندگی میں آسانیاں پیدا کرنا اور لوگوں کے جو انتظامی مسائل ہیں ان کو جلد سے جلد حل کرنا ہے اور عوام الناس کے تمام امور کو روزانہ کی بنیاد نمٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی سلسلے میں ہمارا اپنا لوکل ڈسٹرکٹ لیول کا انیشیٹو یہ ہے کہ ہم جلدی ڈی سی آفس چمن میں سٹیزن فیسلیٹیشن سینٹر کا اجراء کرنے جائیں گے اور وہ تمام پراسیس ایک ہی کمرے کے اندر مکمل کر لیا جائے گا

 

انہوں نے کہا کہ اگر کسی شخص نے لوکل سرٹیفکیٹ، ارمز لائسنس بنوانا ہو یا کوئی بھی  ویریفکیشن ہو فرد کی کاپی ہو،  جو بھی ہو، روز مرہ کی زندگی میں ہمیں سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پڑتے ہیں اس کو ریڈیوس کر کے درخواست گزار کو صرف ڈی سی آفس میں  اپنے ضروری کاغذات متعلقہ کاؤنٹر پہ جمع کروانا پڑیں گے انہوں نے کہا کہ میں خود اس متعلقہ محکمے سے اسکو اٹیسٹ کروا کے یا جو بھی اس کا متعلقہ پراسیس ہے بشرطیکہ کوائف مکمل  ہوں۔جو درخواست گزار ہے اس کو کسی متعلقہ آفیسر کے پیچھے نہیں بھاگنا پڑے گا چاہئے وہ پٹواری یا تحصیلدار ہو یا کوئی اور آفیسر ہو ہم خود اس کو متعلقہ آفیسرز سے کاغذ اٹیسٹ کروا کے جمع کروائیں گے ہم خود پٹواری تحصیلدار لائن ڈیپارٹمنٹس میونسپل کمیٹی ضلع کونسل جتنے بھی متعلقہ محکمے ہیں این او سیز ہیں مختلف قسم کے 100 اجازت نامے ہیں جتنے بھی متعلقہ محکمے ہیں اس کے لیے جلسہ جلوس احتجاج کے لیے جو اجازت نامے ہیں اس کے لیے ان کو انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔  کوئی افسر دفتر میں موجود ہے یا نہیں ہے درخواست گزار اپنا فارم جمع کروا کے اپنا ٹوکن نمبر لے جائے  اس کے اوپر ڈلیوری ڈیٹ مینشن ہوگی اور انشائاللہ تعالی ہماری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس دن مقرر کردہ ڈیلیوری ڈیٹ کے اوپر ایپلیکنٹ کو اپنے فارمز تصدیق شدہ منظوری کے ساتھ واپس مل جائیں گے، ڈی سی چمن کیپٹن ر راجہ اطہر عباس نے میڈیا اور صحافیوں سے کہا   کہ میڈیا ریاست کا ایک انتہائی اہم ستون ہے

 

انہوں نے کہا کہ سروس ڈلیوری کے دوران انتظامیہ اور دوسرے اداروں سے جو کوتاہیاں اور کمی وغیرہ سرزد ہوتی ہیں میڈیا اس کے تدارک کے لیے بھرپور کوشش اور کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ میڈیا اور صحافیوں سے جتنا ممکن ہو سکے لوگوں کی زندگیوں کو سہل بنانے کے لیے اپنے بھرپور کردار ادا کریں،  آخر میں ڈی سی چمن نے میڈیا اور صحافیوں کے مختلف سوالات کے تفصیلی جوابات دئیے پریس کانفرنس کے آخر میں ڈی سی چمن نے میڈیا سے درخواست کرتے ہوئے امید ظاہر کی  کہ میڈیا چمن کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرے گا انہوں نے کہا کہ ضلع چمن کی ترقی و خوشحالی اور تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ر عبدالخالق اچکزئی کی خصوصی اور ذاتی کوششیں بھی قابلِ تعریف ہیں چمن کے تمام مسائل اور مشکلات کے حل کے لیے موجودہ ٹاسک فورس کمیٹی کی تشکیل میں بھی انکا بہت اہم کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت ضلع چمن کی ترقی اور خوشحالی اور تمام مسائل اور  مشکلات کی حل کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے اسلیے چمن کے عوام بھی حکومتی اقدامات کا ساتھ دیے کر چمن کی پائیدار ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.