صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کا اچانک ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ڈاکٹرز اور اسٹاف کی عدم موجودگی اور ادویات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا
خاران 31 اگست: صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کا اچانک ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ ڈاکٹرز اور اسٹاف کی عدم موجودگی اور ادویات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ہسپتال کے ڈائیلاسز یونٹ لیبارٹری، میڈیسن اسٹور مریضوں کے وارڈ کا دورہ کرکے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران ڈاکٹر شیر احمد بلوچ، میر عبدالطیف نوتیزئی تھے ہسپتال دورے کے دوران ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر محبوب بلوچ نے صوبائی وزیر کو ہسپتال میں ڈاکٹرز، سرجن، اسٹاف اور ادویات کی کمی سے متعلق بریفننگ دی، میر شعیب نوشیروانی نے ہسپتال میں داخل مریضوں سے ان کی خیریت اور علاج سے متعلق دریافت کیا، اس موقع پر میر شعیب نوشیروانی نے اپنی طرف سے مریضوں کے ساتھ نقد مالی تعاون بھی کیا،صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے خراب ڈائیلسز مشینوں کو اپنی طرف سے بنانے اور ہسپتال میں بجلی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کا اعلان کیا
صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے کہاکہ اس موقع پر ہسپتال میں ادویات کا نہ ہونا اور بعض ڈاکٹرز اور اسٹاف کی عدم موجودگی باعث تشویش ہے انھوں نے ہسپتال میں میل فیمل ڈاکٹرز اسٹاف سرجن اور اوٹی اسٹاف کی آسامیوں کے خالی ہونے اور ہسپتال کے باقی مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر ایک مکمل رپورٹ بنانے کی ایم ایس ہسپتال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی ایچ کیو اور ساتھ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہے یہاں مکمل طبی سہولیات کا ملنا ضروری ہے مگر ہسپتال تباہ حال ہے مریضوں کو علاج معالجہ میں مشکلات کا سامنا ہے
انشاء اللہ میں محکمہ صحت کے وزیر اور سیکرٹری سے مل کر خاران ڈویژنل ہسپتال سمیت ڈسٹرکٹ خاران میں باقی تمام بی ایچ یوز اور ہیلتھ سینٹرز میں مکمل طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناؤں گا،اس موقع پر صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی نے مزید کہا کہ انشاء اللہ خاران میں ہم ایک اور بڑا جدید ہسپتال بھی بنائیں گے تاکہ گھر کی دہلیز پر لوگوں کو علاج معالجہ کی تمام سہولیات میسر ہوں،