ٹراپیکل سائیکلون اسنی کے زیر اثر ضلع گوادر میں 31 اگست سے یکم ستمبر تک شدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے

0

گوادر 31 اگست: ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی، مرشد دشتی نے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ٹراپیکل سائیکلون اسنی کے زیر اثر ضلع گوادر میں 31 اگست سے یکم ستمبر تک شدید بارشیں اور ممکنہ سیلاب کا خطرہ ہے۔ اس پیش گوئی کے پیش نظر، پی پی ایچ آئی کے تمام اسٹاف کو فوری طور پر ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامور کر دیا گیا ہے، تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت خدمات فراہم کرنے کے لیے تیار اور مستعد رہیں۔ مزید برآں، پی پی ایچ آئی کے تین اہم مراکز یعنی بی ایچ یو پیشکان، بی ایچ یو نالینٹ، اور بی ایچ یو کللگ کے ایمبولنس ڈرائیورز کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی ایمبولنسز کو ہر وقت اسٹینڈ بائی حالت میں رکھیں اور تمام ضروری سامان جیسے کہ فرسٹ ایڈ بکس وغیرہ کو مکمل طور پر تیار رکھیں، تاکہ ہنگامی حالات میں فوری طور پر ردعمل دے سکیں۔ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ڈی ایس ایم مرشد دشتی یا پی پی ایچ آئی کے ڈی ایس یو صابر حیاتان سے فوری رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ رابطہ نمبر:
مرشد دشتی:
03208244609
صابر حیاتان: 03327862642
عوام الناس سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.