اہلیہ کو خوش رکھنا مشکل کام ہے ،میری بیگم بھی وقت نہ دینے کا گلہ کرتی ہیں، تحفے تحائف سے معاملہ حل کردیتا ہوں، کپتان سرفراز احمد
کراچی :ویب ڈیسک
قومی کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت ملنے کے بعد سر کے بال سفید تو نہیں ہوئے البتہ گنجا پن ضرور آگیا ہے۔
ایک انٹرویو میں کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اہلیہ کو خوش رکھنا مشکل کام ہے اور میری بیگم بھی وقت نہ دینے کا گلہ کرتی ہیں، میچز کا شیڈول سخت ہونے کی وجہ سے زیادہ وقت دینے میں مشکل ہوتی ہے لیکن تحفے تحائف سے معاملہ حل کردیتا ہوں۔
سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیم میں شامل نئے پلیئرز محنت کرتے ہوئے اپنی غلطیوں سے سیکھ رہے ہیں، میری پوری ٹیم سے اچھی دوستی ہے لیکن پھر بھی غصہ کرتا رہتا ہوں۔