مانیٹرنگ ڈیسک
قومی ایئرلائین کو گراونڈ ہینڈلنگ سروس دینے والی ایجنسی کی لاپرواہی کی وجہ سے امریکا ہی میں رہ گئی جس پر ایجنسی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی
ترجمان نے کہا پی آئی اے کے سی ای او مشرف رسول نے نیویارک میں دو پاکستانیوں کی میتیں رہ جانے کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے
میتوں کی آخری رسومات تک تمام انتظامات ادارے کو کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں۔
ترجمان پی آئی اے مشہودتاجورنے بتایا ہے کہ مرحوم ناصرعلی کی میت اتحاد ایئرلائین کے ذریعے یکم نومبر کو لاہور پہنچائی جائے گی
مرحوم نعمان بدر کی میت ان کے اہل خانہ کی ہدایات پر امریکا کے قبرستان میری لینڈ میں دفنائی جائے گی۔