شاہد آفریدی بھی شکرگزار

0

اسپورٹس ڈیسک

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,447

پاکستان کا دورہ کرنے پر سابق کپتان شاہد آفریدی بھی سری لنکن ٹیم کے شکرگزار ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب کے دوران گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ2009میں جس ٹیم پر حملے کے بعد ملکی میدان ویران ہوئے،اسی نے انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مثالی تعاون کرتے ہوئے قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا،کسی صف اول کی ٹیم کا پاکستان آنا بڑی خوشی کی بات ہے۔

اب وقت آگیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی میچز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ صرف لاہور ہی نہیں بلکہ پورا پاکستان محفوظ اور پرامن ہے۔ایک سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ محدود اوورز کی کرکٹ میں گرین شرٹس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

نوجوان لڑکوں کا تسلسل کے ساتھ پرفارم کرنا مستقبل کے لیے بڑا خوش آئند ہے،امید ہے کہ وقت کے ساتھ کھیل میں مزید نکھار آتا جائے گا۔علاوہ ازیں سابق کپتان نے بتایا کہ اپنی فاؤ نڈیشن کے تحت 25سے 30اسکول بنانے کا ارادہ رکھتا ہوں، اس ضمن میں کام کرنے کے لیے اداروں کا تعاون درکار ہوگا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.