پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایکسچینج صحبت پور صارفین کو نیٹ کی سہولت فراہم کرنے میں ناکام سسٹم فلاپ ۔بینک ،تاجر ،کاروباری حضرات اورصحافیوں کو انٹرنیٹ استعمال کرنے میں شدیددشواریوں کا سامنامتعددبارافسران کو شکایات کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہیں چار ایم بی انٹرنیٹ کی بلزکی متواترادائیگی کے بعد بھی صارفین کو تکلیف۔پی ٹی سی ایل نوٹس لیں صارفین کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق صحبت پور ٹیلی فون ایکسچینج سے بینک، تاجر ، اسٹودنٹس،کاروباری حضرات اور صحافی انٹرنیٹ استعمال کرنے سے سخت پریشان چار ایم بی نیٹ کے بلز اداکرنے کے بعدبھی صارفین کو نیٹ کی سہولت میسر نہیں ۔پانچ منٹ نیٹ چلنے کے بعدگھنٹوں کمپیوٹرز پربیٹھ کر نیٹ کی سروس کا انتظارکرنا پڑتاہے۔
متعددبارشکایات کرنے کے باوجودکوئی دادرسی نہیں ۔صارفین نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اورپی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام جنرل مینیجرپی ٹی سی ایل اسلام آباد،جنرل مینیجرکوئٹہ اور دیگراعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے صحبت پور میں قائمپی ٹی سی ایل کی ایکسچینج کو فعال بناکر عوام،صارفین کو انٹرنیٹ اوردیگر سہولیات فراہم کی جائیں۔