حلقہ پی بی 26 کوئٹہ ضمنی الیکشن،تمام پولنگ اسٹیشنز حساس ،کانٹے کامقابلہ

0

کوئٹہ ۔۔۔نمائندہ بلوچستان 24
کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 پر ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ

انتخابی عمل میں سامان کی تقسیم سمیت تمام انتخابی تیاریاں کل رات کو مکمل کرلی گئیں تھیں

ہزارہ ڈیموکریٹک کے قادر علی نائل، متحدہ مجلس عمل اور اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ولی محمد ترابی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے

تحریک انصاف کے خالق داد نورزئی اور مجلس وحدت مسلمین کے آغا محمد رضا بھی میدان میں ہیں۔

الیکشن کمیشن حکام کے مطابق 57 ہزار 675 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جن کیلئے 49 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔

ان میں 28 مرد، 19 خواتین اور 2 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں۔حلقے کے تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشنز پر ایف سی اور پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان بھی تعینات 

ضمنی انتخاب میں 393 اہلکار پولنگ عملے کے طور پر خدمات سرانجام دینگے جن میں 49 پریڈزائیڈنگ افسران، 172 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 172 پولنگ افسران شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,730

پی بی 26 کوئٹہ 3 پر ضمنی انتخاب میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے احمد علی کوہزاد کامیاب ہوئے تھے جنہیں الیکشن کمیشن نے غیر ملکی ثابت ہونے پر نا اہل قرار دے کر دوبارہ انتخاب کرانے کا حکم دیا تھا

ضمنی انتخاب کیلئے 18 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جن میں سے بعض بعد میں دستبردا رہوگئے۔

اب دس سے زائد امیدوار میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل اور متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد ترابی کے درمیان ہوگا۔

قادر علی نائل کو بلوچستان عوامی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام س کی حمایت حاصل ہے جبکہ ولی محمد ترابی کو اپوزیشن کی اہم جماعتوں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت ملی ہے۔

ولی محمد ترابی عام انتخابات میں اس حلقے سے دوسرے نمبر پر آئے تھے۔ اس بار ان کی پوزیشن مزید مضبوط دکھائی دے رہی ہے۔

تحریک انصاف کے خالق داد نورزئی، مجلس وحدت مسلمین کے آغا محمد رضا اور آزاد امیدوار طاہر خان ہزارہ بھی مضبوط امیدواروں میں شامل ہیں۔انتخابات میں مد مقابل جمعیت علماء اسلام اور ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے ایک دوسرے کے امیدواروں کی شہریت پر سوالات بھی اٹھائے ہیں

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.