بلوچستان میں بارش کا امکان

0

کوئٹہ ۔۔۔۔نمائندہ خصوصی

کلائمیٹ چینج نے بلوچستان پر انتہائی منفی اثرات مرتب کردئیے ہیں اور صوبے میں خشک سالی کے نے پنجے گاڑھنے شروع کردئیے ہیں جس سے نہ صرف انسانی زندگیوں بلکہ ماحول ،جانوروں کو بھی خطرات لاحق ہوگئے ہیں

ایک امریکن ریسرچ کے مطابق موہن جودڑو کی تہذیب کے مٹنے کے پیچھے بھی موسمیاتی تبدیلی کارفارما رہی جس کے باعث بارشیں نہ ہونے پانی کی کمی نے اس علاقے کے لوگوں کونقل مکانی پر مجبور کردیا

بلوچستان میں خشک سالی جہاں لوگوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے تشویش ہے اور بارشیں نہ ہونے سے زیر زمین پانی کی کمی سے لوگوں کو شدید مشکلات سے دو چار کردیا ہے

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,869

صوبے کے اکثر علاقے بارشیں نہ ہونے کے باعث ویرانی کامنظر پیش کرتے ہیں اور ہم اپنی غلطیوں کوقدرت کا انتقام قرار دیتے ہیں

محکمہ موسمیات نے کوئٹہ اور ژوب ڈویژن کے عوام کیلئے خوشخبری کی نوید سنادی

سوموار کی (شام/رات) کے دوران کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

منگل کے روزبھی کوئٹہ، ژوب ڈویژن میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے بارش سے نہ صرف طویل خشک سالی کا خاتمہ ہوگا اور موسمیاتی بیماریوں کا بھی خاتمہ ہوگا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.