بلوچستان میں باپ پارٹی کی وکٹیں گر گئیں  

بلوچستان عوامی پارٹی

0

رپورٹ ۔۔۔عبدالکریم

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی 8 بارکھان اور پی بی 48 کیچ چار سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قراردیدیا

الیکشن ٹریبونل نے عبدالرحمن کھتیران اور اکبر آسکانی کے حلقوں میں دوبارہ الیکشن کرانے کا حکم  دے دیدیا

کریم کھیتران کی جانب سے نادر چھلگری ایڈووکیٹ نے کیس کی پیروی کی

دوسری جانب سردا ر عبدالرحمان کھیتران نے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے

واضح رہے کہ سردار عبدالرحمان کھیتران باپ پارٹی کے اہم رہنما اور صوبائی وزیر خوراک کے عہدے پر فائز تھےاور اکبر آسکانی صوبائی مشیر ماہی گیری تھے

الیکشن ٹربیونل نے حلقہ پی بی 8 بارکھان اور پی بی 48 کیچ 4 سے کامیاب ہونے والے امیدواروں کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا۔

سردار عبد الرحمٰن کھیتران اور اکبر آسکانی کے خلاف  نیشنل پارٹی کے عبدالکریم کھیتران اور اصغر رند نےانتخابی عذردائریاں  دائر کی تھیں۔

سردار عبد الرحمن کھیتران پی بی 8 بارکھان اور اکبر آسکانی   پی بی 48 کیچ سے کامیاب  2018 کے انتخابات میں کامیاب ہوئے تھے اور دونوں امیدواروں کے خلاف دھاندلی کے الزامات لگائے گئے تھے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.