لاہور : احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔ عدالت نے لیگی رہنما کو 14 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان سے نیب آفس میں اہلیہ اور وکلا کو ملاقات کی اجازت دے دی۔
لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔ نیب حکام نے عدالت سے ملزم کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 23 جون 2020 کو انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا 2018 میں پہلی پیشی نیب پنڈی میں بھگتی، نیب حکام اپنی تاریخ درست کریں، 2020 میں میرے خلاف کوئی کارروائی کا آغاز نہیں کیا گیا، کیس بے بنیاد ہے، میرے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے۔
یاد رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت نے خواجہ آصف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا تھا۔ نیب نے خواجہ آصف کے 2 روزہ راہداری ریمانڈ کی استدعا کی تھی