لاہور : ایاز صادق نے دعویٰ کیا ہے کہ خواجہ آصف کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، وقت آنے پر دباؤ ڈالنے والوں کا نام سامنے لایا جائے گا، اس پر لیڈر شپ کو آگاہ کیا۔
لیگی رہنما ایاز صادق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس شخص کو جانتا ہوں وقت آنے پر نام بتاوں گا، خواجہ آصف کو جماعت چھوڑنے کا کہا گیا، ایک ماہ پہلے ان کو یہ کہا گیا اور انہوں نے لیڈرشپ کو آگاہ بھی کیا، وقت آنے پر خواجہ آصف خود بھی بتاٸیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ زندگی کی تین دہاٸیاں گزر چکیں ہیں، اب پارٹی نہیں چھوڑوں گا، فارورڈ بلاک نہیں بن سکا، کوٸی اس کا حصہ بننے کو تیار نہیں، وقت ایک جیسا نہیں رہتا، وقت گزر جاتا ہے۔
ایاز صادق کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کو جس نے وزیر داخلہ بنایا اس کی عقل کو سلام