چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کردیا ہے،رانا ثناء اللہ

اسلام آباد مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تعیناتی سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کردیا ہے،جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا حکومت نے وہی کام صدر کو سونپ دیا ہے،ہم نے مشاورت کی ہے ،اپوزیشن نے سٹیئرنگ کمیٹی میں کچھ نام دئیے ہیں،حکومت کے کون سے نام ہیں ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا ۔

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ چیئرمین نیب کیلئے نئے ناموں سے متعلق حکومت نے الٹا طریقہ شروع کردیا ہے،نئے چیئرمین نیب کی تعیناتی کیلئے صدر کا اختیار ہی نہیں بنتا ،ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اپوزیشن لیڈر اور وزیر اعظم مشاورت کرتے ، جو کام وزیر اعظم اور اپوزیشن لیڈر کا تھا حکومت نے وہی کام صدر کو سونپ دیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,886

انہوں نے کہا کہ اب صدر دونوں کو خط لکھ رہا ہے اور نام مانگ رہا ہے ، بہرحال ہم نے مشاورت کی ہے ،اپوزیشن نے سٹیئرنگ کمیٹی میں کچھ نام دئیے ہیں جو شہباز شریف صاحب کو بھی بتائے ہیں، اب حکومت کے کون سے نام ہیں ابھی تک ہمیں نہیں بتایا گیا ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.