کوئٹہ  سیشن جج سریاب نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ 2 ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور چا ر چا ر لا کھ روپے جر مانہ

کوئٹہ  سیشن جج سریاب کو ئٹہ جناب جان محمد گوہرنے 2بچوں کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد 2ملزمان کو جرم ثابت ہو نے پر عمر قید اور چا ر چا ر لا کھ روپے جر مانہ کی سزاسنا دی ۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946

استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ نے سال 2019ء میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 2بچوں(ع) اور (س) کو اسلحہ کے زور پہ ڈرا کر انکے ساتھ بد فعلی کا ارتکا ب کیا تھا جس پر ان کے خلا ف پو لیس تھانہ عبدالخالق شہید میںمقدمہ نمبر 206/19 کیا گیا تھا پولیس نے دوران تفتیش ملزمان کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا اور گزشتہ روز عدالت کے جج نے دو نوں ملزمان محمد اسماعیل اور محمد موسیٰ کو زیر دفعہ 377/34پی پی سی کے تحت جرم ثابت ہونے پر عمرقید بامشقت اور مبلغ 4/4 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید 6/6ماہ قید بھگتناہو گی ملزمان کوجرمانے کا پچاس فیصد متاثرہ بچوں کو ادا کر نا ہو گا ۔

You might also like
3 Comments
  1. […] کوئٹہ   کوئٹہ میں عیدالاضحی سے قبل قصابوں نے دام بڑ ھا تے ہوئے اپنے مو بائل فون بندکر دئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں عیدالاضحی سے قبل قصابوں کی مان ما نیاں عروج پر پہنچ گئیں ۔ […]

  2. […] کوئٹہ   کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کا ایک اور مشتبہ مریض منتقل مریض کے ٹیسٹ لیبارٹری بھجوادئے گئے ۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کوئٹہ کے فاطمہ جناح ہسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں لایاگیا […]

  3. […] کوئٹہ  کوئٹہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچوں سمیت 8افرادزخمی ہو گئے۔ پو یس کے مطابق منگل کو کوئٹہ کے نواحی علا قے کچلاک میں مسافر بس اور اسکول وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون اور عامر، حسین خان، مزمل خان، صبور، سلیم شاہ، عمران شاہ، حسن زخمی ہو گئے۔ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.