نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں 2023 کا آغاز

سڈنی / آکلینڈ: آسٹریلیا  اور نیوزی لینڈ میں میں 31 دسمبر کی رات 12 بجتے ہی شاندار آتش بازی کے ساتھ 2023 کو خوش آمدید کہا گیا۔

سال نو کو سب سے پہلے خوش آمدید کہنے والا ملک نیوزی لینڈ ہے، جہاں رات بارہ بجتے ہی آکلینڈ سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

بعد ازاں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں قائم اوپرا ہاؤس اور باربر پُل پر سال نو کی آمد کے حوالے سے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا اور گھڑی پر بارہ بجتے ہی عوام نے خوشی کے گیت گا کر نئے سال کو خوش آمدید کہا۔

اس کے ساتھ ہی آتشبازی کا آغاز ہوا اور آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

اب سے کچھ دیر بعد جنوبی کوریا، جاپان سمیت دیگر ممالک میں بھی سال نو کی آمد کا جشن منایا جائے گا جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجتے ہی ملک میں بھی نئے سال کا آغاز ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,946
You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.