مشرق وسطی میں ہماری سیکورٹی شراکت داری باقی ہے ، امریکا

واشنگٹن : امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ مشرق وسطی میں واشنگٹن کی سیکورٹی شراکت داری باقی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق مشرق وسطی میں سیکورٹی کے حوالے سے ایک کانفرنس سے خطاب میں امریکی نائب وزیر خارجہ کے معاون جوئی ہڈ کا کہنا تھا

کہ ہم جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کے پابند ہیں تا کہ عالمی معیشت کو غیر مستحکم ہونے سے بچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

انہوں نے باور کرایا کہ صدر جو بائیڈن مشرق وسطی میں امریکی عسکری وجود کو ختم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔ ہڈ کا کہنا تھا کہ خطے میں ہماری مستقل فوجی موجودگی 70 برس سے زیادہ عرصے سے ہے،،، یہ بنیادی حقیقت ہر گز تبدیل نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ خلیج عربی کے پانی میں بین الاقوامی جہاز رانی کے علاقے کو درپیش بڑھتے ہوئے ایرانی خطرات اس بات کے متقاضی ہیں کہ چوکنا رہ کر بین الاقوامی تعاون کو جاری رکھا جائے۔ اس طرح مذکورہ خطرات کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.