یروشلم اسرائیلی فورسز نے عبادت کیلئے بیت المقدس آئے فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد نشانہ بنا ڈالا‘صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کے سبب درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے‘گرفتار کرلیا گیا ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہ صیام میں بھی صہیونی فورسز کے نہتے فلطسینیوں پر مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اسرائیلی فورسز نے عبادت کیلئے بیت المقدس آئے فلسطینی شہریوں کو وحشیانہ تشدد نشانہ بنا ڈالا۔
صہیونی فوج کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر اندھا دھند لاٹھی چارج کے سبب درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔رمضان المبار ک کی عبادت کیلئے آنے والے دس فلسطینیوں کو تشدد کے بعد گرفتارکرلیا گیا، قابض اسرائیلی فورسز کے تشدد سے علاقہ میدان جنگ بنا رہا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے گاہے بگاہے بیت المقدس آنے والے فلسطینیوں پر روک ٹوک اور تشدد کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔