پاکستان دنیا بھر میں فی مربع کلومیٹر گنجان آبادی کے اعتبار سے 30 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں پاکستان کی فی مربع کلومیٹر آبادی میں 1 اعشاریہ 98 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
امریکی ویب سائٹ کے مطابق یہ اضافہ گزشتہ 3 سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں موجود آبادی 302 افراد فی مربع کلومیٹر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) پاکستان کے منظور شدہ نئی مردم شمارے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک کی موجودہ مجموعی آبادی 24 کروڑ 14 لاکھ 90 ہزار ہوگئی ہے۔
 
