بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئیں، امریکہ

واشنگٹن: امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی کی سابق چیئرپرسن نیڈین میئنزا نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسندوں کو مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔ جبکہ ملک میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیاں سنگین ہو گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے ایک بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ نفرت انگیز تقاریر میں مسلمانوں کی نسل کشی اور قتلِ عام پر ہندوو ں کو اْکسانا عام ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی نفرت انگیز تقاریر کرنے والوں کو وزیر اعظم نریندر مودی کی ہندو انتہا پسند جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہوتی ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.