تہران : ایران نے کہاہے کہ جولائی میں ناتانز کے جوہری مرکز میں دھماکا کرنیوالوں کا پتہ لگالیاہے.ایٹمی توانائی ادارے کے ترجمان بہروز کمال واندی نے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے دو جولائی کو جوہری مرکز میں حملہ کرنے والوں کی شناخت کرلی ہے ۔فورسز حملے کی تفصیل سے تحقیقات کررہی ہیں،تمام پہلوئوں کا جائزہ لیاجارہاہے ۔
You might also like