کابل سے انخلاء‘ افغان مترجموں پر کتوں کو ترجیح دی گئی‘ برطانوی پارلیمنٹ کمیٹی نے بھانڈہ پھوڑ دیا

لندن برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھانڈہ پھوڑتے ہوئے کہا کہ برطانوی حکومت نے کابل سے انخلاء کے دوران افغان مترجموں کو چھوڑ کر ڈیڑھ سو کتوں کو ریسکیو کیا۔

برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے بھانڈہ پھوڑ دیا۔ بورس جانسن نے الزامات کو غیر منطقی قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,949

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل سے غیر ملکیوں کا انخلاء حالیہ تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے ، برطانوی حکومت پر انخلاء کے دوران کتوں کو انسانوں پر ترجیح دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور نے حکومت کو بے نقاب کردیا۔کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی مشن کے ساتھ مترجم کے طور پر کام کرنے والے افغان شہریوں نے بڑی تعداد میں کابل سے انخلاء کی درخواست دی، لیکن صرف پانچ فیصدافرادکی درخواستوں پر غور کیا گیا جبکہ بورس جانسن کے حکم پر 150کتوں کو ایک ایسے وقت میں کابل سے طیاروں کے ذریعے نکالاگیا جب افغان مترجم شدید خطرے سے دوچار تھے۔

دوسری جانب بورس جانسن نے الزامات کو غیر منطقی قرار دے کر مسترد کرتے ہوئے ایسے کسی بھی احکامات سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کابل سے انخلاء گزشتہ نصف صدی کا کامیاب ترین آپریشن تھا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.