اسرائیلی فوج کی فلسطین میں پھر ریاستی دہشت گردی ، 3 فلسطینیوں کو شہید کر دیا

مقبوضہ بیت المقدس :  اسرائیلی فورسز نے فلسطین میں ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین فلسطینیوں کو فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

یہ بھی پڑھیں
1 of 8,950

مغربی کنارے میں قابض صیہونی فورسز نے درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ فائرنگ سے گاڑی میں موجود تین شہری موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

صیہونی فورسز نے اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد فلسطینی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.